آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر‎

آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر

کہ گلشنِ فاطمہؑ کے تھے سارے گلاب ریت پر

آلِ نبیؐ کے سوا کوئی نہیں کِھلا سکا

قطرہِ آب کے بغیراتنے گلاب ریت پر

ترسے حسینؑ آب کو، میں جو کہوں تو بے ادب

لمسِ لبِ حسینؑ کو ترسا ہے آب ریت پر

عشق میں کیا بچائیے، عشق میں کیا لٹائیے

آلِ نبیؐ نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر

جتنے سوال عشق نے آلِ رسولؐ سے کیے

ایک سے بڑھ کر اک دیا سب نے جواب ریت پر

آلِ نبیؐ کا کام تھا، آلِ نبیؐ ہی کر گئے

کوئی نہ لکھ سکا ادیب ایسی کتاب ریت پر

آیا نہ ہو گا اس طرح حسن و شباب ریت پر

گلشنِ فاطمہؑ کے تھے سارے گلاب ریت پر

یا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر‎آ from Ahlulbayt on Vimeo.

Advertisements

2 thoughts on “آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر‎

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s